ڈپٹی کمشنر کا انسداد پولیو مہم اور صفائی و ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر کا انسداد پولیو مہم اور صفائی و ترقیاتی کاموں کاجائزہ

عائشہ رضوان نے قطرے پلانے کا ریکارڈ چیک کیا ،صفائی انتظامات بھی دیکھے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول اور ڈپٹی ڈی او ہیلتھ نعیمہ اشرف کے ہمراہ انسداد پولیو مہم پر عملدرآمد کے جائزہ کے لیے ختم نبوت چوک اور رجوعہ چوک کے ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مزید مستعدی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر رکشہ اور گاڑی کو چیک کیا جائے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تصدیق کی جائے ، کوئی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے لاہور روڈ اور جامن کالونی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پانی کی نکاسی، حفاظتی اقدامات کے تحت علاقوں کو کارڈن آف کرنے ، راستوں کی بحالی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سی او ایم سی، ستھرا پنجاب، محکمہ لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول اور سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جدید نمبر 2 کا دورہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں