بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ پر زور، رواداری کونسل کا اجلاس
فیصل آباد میں مختلف مکاتبِ فکر کے رہنماؤں کی شرکت، اتحاد و استحکام پر اتفاق
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس ستارہ کیمیکل مارکیٹ، جھال ستیانہ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی چیئرمین، سفیرِ امن اور ممبر ڈسٹرکٹ امن و مساجد کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کی، جبکہ میزبان کے فرائض مرکزی رہنما شہزاد ورک نے انجام د یئے ۔اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بین المسالک ہم آہنگی، اتحاد اور تنظیمی استحکام پر زور دیا۔
پاسٹر ڈاکٹر آزر ناز نے تنظیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افرادی قوت میں اضافے اور مالی معاونت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ قاری غلام اللہ نے تنظیم کو ٹاؤن اور ڈویژن سطح پر فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا، اختتامی خطاب میں مرکزی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے شرکاء کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی، افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے گا اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔ اجلاس دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔