گوجرہ میں فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی، مقدمہ درج
گوجرہ (نمائندہ دنیا)چک نمبر 297 ج ب میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔اسماعیل گاؤں میں موجود تھا کہ اسی گاؤں کے فہد سمیت 6 افراد مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت وہاں پہنچے اور فائرنگ کر دی۔
جس کے نتیجے میں اسماعیل شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے زخمی کے بھائی محمد عثمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔