لاکھوں روپے مالیت کے درخت اور لکڑیاں چوری ،مقدمہ درج

لاکھوں روپے مالیت کے درخت  اور لکڑیاں چوری ،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)لاکھوں روپے مالیت کے درخت اور لکڑیاں چوری کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں حسنین نامی شہری کی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزموں نے لاکھوں روپے مالیت کے درخت اور لکڑیاں چوری کر لیں اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں