کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کا تحصیل شورکوٹ کا دورہ
چناب کالج کمپیوٹر لیب،ڈیجیٹل لائبریری،اکیڈمک بلاکس گئیں ، پودا لگایا باہو پارک جاکر تفریحی سہولیات کا مشاہدہ کیا، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ
فیصل آباد جھنگ (سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرکمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے تحصیل شورکوٹ کا دورہ کیا۔وہ چناب کالج گئیں اور مختلف شعبے دیکھے ۔ انہوں نے کمپیوٹر لیب،ڈیجیٹل لائبریری، اکیڈمک بلاکس کا دورہ کرکے دستیاب سہولیات،تدریسی سرگرمیوں،تعلیمی نتائج پر بریفنگ لی۔انہوں نے کالج کے سبزہ زار میں پودا لگایاجبکہ چناب کالج شورکوٹ کی پرشکوہ عمارت کو سراہا۔انہوں نے کالج میں سولرائزیشن،واٹر فلٹریشن پلانٹ کے قیام پر شاباش دی اور کہا کہ چناب کالج کو بہترین تعلیمی ادارہ بنایا جائے ۔کمشنر نے باہو پارک جاکر تفریحی سہولیات کا مشاہدہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے وسیع وعریض پارک میں سرسبزوشادابی، پبلک ٹائلٹس،بچوں کے لئے تفریحی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کمشنر فیصل آباد نے جھنگ روڈ پر بیوٹیفکیشن پراجیکٹس پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اورباقی ماندہ کاموں کو بھی تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شورکوٹ کا دورہ بھی کیا اورادویات سٹور میں میڈیسن کی دستیابی وریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے ویٹنگ ایریا میں موجود مریضوں اور لواحقین سے علاج معالجہ،ادویات ملنے ،ڈاکٹرز کی طرف سے چیک اپ بارے دریافت کرتے ہوئے بعض مریضوں کی شکایت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کی۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ کا جائزہ لیا اورصفائی کا معیار دیکھا۔