معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد کانتیجہ :علی اکبر بھنڈر

معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد کانتیجہ :علی اکبر بھنڈر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ریلیوں، سیمینارز اور خصوصی آگاہی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

 ان تقریبات کا مقصد وطن عزیز کی سلامتی، قومی یکجہتی، افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے ریلی اور سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی قومی اتحاد، عوامی عزم اور سکیورٹی اداروں کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام، امن اور ترقی کے لئے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ریلی میں سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، اقلیتی رہنماؤں، مختلف مکاتبِ فکر کے علمائکرام، طلباء، وکلاء، تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں