خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار

خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے  لوٹ مار کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پولیس یونیفارم پہن کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جو سادہ لوح افراد کو اپنا شکار بنا رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں