آندھی و بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، خاتون زخمی

آندھی و بارش کے باعث گھر  کی چھت گر گئی، خاتون زخمی

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا) جھنگ روڈ سدھار بائی پاس نزد فلور مل کے قریب تیز آندھی اور بارش کے باعث ایک خستہ حال گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہو گئی۔

واقعہ کے دوران 45 سالہ فاطمہ زوجہ کمال ملبے تلے آکر سر اور ٹانگوں پر شدید چوٹوں کے باعث زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال ٹو منتقل کر دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ بارشوں اور آندھی کے دوران خستہ حال مکانات خطرے کا باعث بن رہے ہیں، جس پر انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں