چناب نگر: ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ نصرت گرلز ہائی سکول کا دورہ

چناب نگر: ڈپٹی کمشنر کا گورنمنٹ  نصرت گرلز ہائی سکول کا دورہ

چناب نگر (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں ڈاکٹر انس سعید اور سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی کے ہمراہ گورنمنٹ نصرت گرلز ہائی سکول چناب نگر کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر صفائی کی ابتر صورتحال پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل ادارہ کو فوری طور پر سکول کی مکمل ڈیپ کلیننگ کرانے کی ہدایت جاری کی۔اور کہا کہ واش رومز کو صاف ستھرا، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مناسب روشنی اور وائٹ واش سمیت تمام بنیادی سہولیات کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں غفلت اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں