چالان پر ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت، دو افراد کو قابو کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک اہلکاروں سے مزاحمت کرنے پردو افراد کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں ٹریفک اہلکاروں نے دوران ڈرائیونگ غفلت کا مظاہرہ کرنے پردو افراد کو روک کر چالان کیا گیا تو ملزموں نے مزاحمت شروع کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔