جیب تراش دو افرادکی جیبوں سے سے نقدی،موبائل لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کے ہتھے چڑھ گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں مقبول خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے جیب سے نقدی اور موبائل چوری کر لیا ۔تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں شکیل رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم جیب سے موبائل اور نقدی نکال کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔