تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے اہلکاروں پر تشدد،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے اہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں ہاؤسنگ اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ثمینہ نامی خاتون سمیت دیگر افراد نے سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت شروع کر دی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔