رشوت وصول کرنے والا پٹواری رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے شہری سے رشوت وصول کرنے والے پٹواری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈائریکٹر خالد کنور کی ہدایت پر شہری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پٹواری وسیم سجاد کوقابو کر لیا جس کی جانب سے مبینہ طور پر شہری سے نقشہ جات فراہم کرنے کے عوض بھاری مالیت کی رشوت وصول کی گئی تھی۔ جسے اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔