حکومت مطالبات تسلیم کرے ورنہ بڑا احتجاج کرینگے :ـ کسان رہنما

حکومت مطالبات تسلیم کرے  ورنہ بڑا احتجاج کرینگے :ـ کسان رہنما

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ میں کسان رہنماؤں واجد نول، حاکم خان سیال، رمضان نول نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے میں کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور زراعت کو تباہ کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔

گندم کا ریٹ 5 سال قبل چار ہزار من جبکہ آج 3500 روپے ہے جبکہ دوسری جانب ڈیزل، بیج اور کھادوں کے نرخوں میں پانچ گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔ شوگرملز کے ذمے کسانوں کی اربوں کے واجبات بقایا ہیں عید سر پر ہے کسانوں کو اپنی ہی رقوم کی ادائیگیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ بجلی کے میٹرز پر فکس چارجز ختم کئے جائیں۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔ زرعی ادویات میں ملاوٹ پرکارروائیاں کی جائیں۔ اگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو عید سے قبل بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں