پارکس بدحالی پرشہری تفریح سے محروم:چوہدری سلیم، طاہرایوب

پارکس بدحالی پرشہری تفریح سے  محروم:چوہدری سلیم، طاہرایوب

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کے رہنماؤں چوہدری سلیم، میاں طاہرایوب، شیخ افضال شاہین نے شہر بھر کے پارکوں میں پی ایچ اے کی ناقص کارکردگی پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔

 پارکوں کی بدحالی اور ناقص صورتحال سے شہری تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں۔ٹوٹے جھولے بچوں کا منہ چڑارہے ہیں جبکہ بچے سڑکوں پر کھیلنے پر مجبور ہیں۔ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے قائم  200سے زائد پارکس تباہی اور بدحالی کا شکار بن چکے ہیں۔ رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سے فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں