ڈپٹی کمشنر جھنگ کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا امتحانی مراکز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

نقل کی روک تھام اور پرامن ماحول یقینی بنانے کی ہدایت:علی اکبر بھنڈر

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے جاری امتحانات کے انتظامات، سیکیورٹی صورتحال، شفافیت اور مانیٹرنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے امتحانی کمروں کا معائنہ کیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے امتحانی عملے سے ملاقات کرتے ہوئے امتحانات کے شفاف اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مراکز پر تعینات عملے کو ہدایت کی کہ نقل کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں اور امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور امتحانی مراکز میں پرامن ماحول برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شفاف امتحانی نظام میرٹ کے فروغ اور طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، لہٰذا امتحانات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے اور امتحانی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر متعلقہ افسروں نے امتحانات کے انتظامات، سکیورٹی اقدامات اور مانیٹرنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں