وزیر اعلٰی شکایات سیل کی ٖفیصل آباد مین کھلی کچہری 375 سے زائد درخواستیں وصول

وزیر اعلٰی شکایات سیل کی ٖفیصل آباد مین کھلی کچہری 375 سے زائد درخواستیں وصول

عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے متعدد شکایات موقع پر نمٹا دی گئیں، پیچیدہ معاملات متعلقہ محکموں کے سپرد،شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے :چیئرپرسن صائمہ فاروق

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوام سے براہ راست رابطے اور ان کے مسائل دہلیز پر حل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ شکایات سیل کی ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل صائمہ فاروق نے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کے مسائل سنے گئے ۔کمشنر مسرت جبیں، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور سی پی او تنویر حسین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے چیئرپرسن کے ہمراہ شہریوں کی درخواستیں سنیں، بعض مسائل موقع پر حل کیے جبکہ پیچیدہ نوعیت کے معاملات کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے افسروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی ایف ڈی اے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، ایم ڈی واسا، ایم ڈی ستھرا پنجاب پروگرام، پیرا فورس، ضلعی پولیس، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، سی ای اوز ایجوکیشن و ہیلتھ سمیت مختلف محکموں کے افسربھی موجود تھے ۔پرہجوم کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے محکمہ مال، پولیس، صفائی ستھرائی، سیوریج اور زمینوں پر قبضے سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ مجموعی طور پر 375 سے زائد درخواست گزاروں نے اپنی شکایات پر مبنی درخواستیں جمع کرائیں۔چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں