ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چنیوٹ کا لالیاں کا دورہ، محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چنیوٹ کا لالیاں کا  دورہ، محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لالیاں (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر میڈم عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں لالیاں کا دورہ کیا اور مرکزی جلوس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے موقع پر پولیس افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ افسران نے محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے مکمل روٹ کا جائزہ لیا اور امام بارگاہوں میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔انہوں نے حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور چھتوں پر قائم ڈیوٹی پوائنٹس کو بھی چیک کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں