محنت کش کو نشہ آور مشروب پلا کر رکشے موبائل فون ، نقدی سے محروم کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)محنت کش کو نشہ آور مشروب پلا کر رکشے ، موبائل، نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں وقاص نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کے بہنوئی عتیق کو نامعلوم ملزمان نے نشہ آور جوس پلا کر بے ہوش کر دیا اور اس کا رکشہ، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔