محبت اہل بیت ہی ایمان، نجات کا راستہ ، علامہ عدنان وحید

محبت اہل بیت ہی ایمان، نجات کا راستہ ، علامہ عدنان وحید

تحریک منہاج القرآن کی شہادتِ امام حسینؓ کانفرنس، مقررین کی تقاریر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہادتِ امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عدنان وحید قاسمی نے کہا کہ اپنے دلوں کو محبتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ کے چراغوں سے روشن کریں، کیونکہ یہی ایمان، اسلام، صراطِ مستقیم اور بخشش و نجات کا راستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواسئہ رسول حضرت امام حسینؓ کی شہادت محض ایک فرد کی شہادت نہیں بلکہ اہلِ بیتِ اطہارؓ پر ڈھائے گئے مظالم کا ایک عظیم سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق مسلمان قرآنِ مجید اور اہلِ بیتِ اطہارؓ سے وابستہ رہ کر ہی ہدایت پر قائم رہ سکتا ہے ۔علامہ عدنان وحید قاسمی نے کہا کہ واقعئہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کو شہید کر کے یزید اور اس کے ساتھیوں نے تاریخ کا بدترین جرم کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اہلِ بیتؓ سے بغض و عداوت پھیلانے والے عناصر سے ہوشیار رہنا چاہیے ، کیونکہ اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ایمان کا تقاضا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں