ٹی وی بوسٹر پر نصب بھاری مالیت کی تاریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹی وی بوسٹر پر نصب کی گئی بھاری مالیت کی تاریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں نصب ٹی وی بوسٹر سے ملزمان رات کی تاریکی میں بھاری مالیت کی بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔