نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے امین پور بازار کے قریب علی حسنین نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔