گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم الماریوں کا صفایا کر گئے
فیصل آباد)سٹی رپورٹر(گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان الماریوں کا صفایا کر گئے ۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے گورونانک پورہ میں کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے ، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔