سابقہ رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے زخمی کر دیا
ملز موں نے اکبر علی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے لہولہان کردیا گیا۔تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے میں اکبر علی نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔