انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر خاتون سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے
عبدالراؤف نے شاہدہ پروین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے ہتھیالئے گئے ۔تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شاہدہ پروین نامی خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم عبدالراؤف نے قریبی تعلقات کی بنا پر اسے اعتماد میں لیتے ہوئے انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہتھیالی اور مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔