امام حسینؓ نے امت کو حق و انصاف کا راستہ دکھایا، محبوب الزماں

امام حسینؓ نے امت کو حق و انصاف کا راستہ دکھایا، محبوب الزماں

ملک میں آئین کی حکمرانی اور عوامی حقوق کے لیے نئے عزم سے جدوجہد ناگزیر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ نے ظالمانہ نظام کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ ظلم و جبر کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی کشمکش میں ظلم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا، ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے امت کو ظلم سے نجات دلانے اور خاندانی بادشاہت کے بجائے عوامی حکمرانی کے قیام کے لیے عظیم قربانی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں بھی اصل مقابلہ سیاسی جماعتوں کا نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کا ہے ، جبکہ بااثر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے مختلف بڑی سیاسی جماعتوں میں پناہ لے کر ملکی وسائل پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ ان کے بقول سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بھی اسی طبقے کے اثر و رسوخ میں ہیں۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ ملک میں خاندانی سیاست کے بجائے آئین کی بالادستی قائم کرنے کے لیے عوام کو نئے عزم کے ساتھ میدان میں آنا ہوگا اور تحریکِ پاکستان کی طرز پر ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں