کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں کرایہ نامہ جمع نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔