وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کو رو کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا خستہ حال اور غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیواحادثے کی بجا بن سکتا تھا۔ جس پر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔