خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل والے ملزم کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ کی ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرلی گئی۔ جس کی بنیاد پر بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔