گوجرہ :چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

گوجرہ :چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

محمد شفیق ، قیصر قمر اور غلام عباس کی موٹر سائیکلیں چوری ہو ئیں

گوجرہ (نمائندہ دنیا)چوروں نے گوجرہ میں مختلف وارداتوں میں شہریوں کولاکھوں روپے مالیتی مال و زر سے محروم کر دیا۔معلوم ہوا ہے کہ نامعلوم چوروں نے چک نمبر 363 ج ب کے محمد شفیق کی موٹر سائیکل امجد گرین پارک اکیڈمی کے باہر سے چوری کر لی اسی طرح محلہ ٹاؤن کے قیصر قمر کی موٹر سائیکل تحصیل کچہری کے قریب ہوٹل کے باہر سے ، چک نمبر 338 ج ب کے غلام عباس کی موٹر سائیکل کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ادھر چک نمبر 298 ج ب کے محمد سرور کے رقبہ سے چار لاکھ روپے مالیتی درخت ،چک نمبر 349 ج ب کے زمان مسیح کے گھر کے باہر سے 50 ہزار روپے مالیتی بکرا، چک نمبر 313 ج ب کے علی حسنین کے گھر کے باہر سے قیمتی بکرا اور بکری،چک نمبر 180 گ ب کے پرویز اقبال کے نام پر نصب ٹرانسفارمر،چک نمبر 362 ج ب کے نذیر احمد اور عبدالرحمن کے گھروں کے باہر سے گیس میٹر چوری کر لئے گئے جبکہ معروف شخصیت میاں محمد افضل کی جیب سے نامعلوم افراد نے ایک لاکھ روپے مالیتی دو عدد موبائل اور چک نمبر 274 ر ب کے محمد ثقلین کا 60 ہزار روپے مالیتی موبائل چوری کر لیا۔ وارداتوں کی اطلاع تھانہ سٹی، صدر اور نواں پولیس کو دے دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں