ایران برسوں سے مجھے نشانہ بنانا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایران کے ممکنہ نشانے پر ہیں اور تہران انہیں برسوں سے ہدف بنانا چاہتا ہے۔
نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ان کے قتل کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری سے متعلق پیشگی ہدایات دے رکھی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران انہیں قتل کرتا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس ان کے خلاف کسی نئے ایرانی منصوبے سے متعلق کوئی معلومات موجود نہیں ہیں، تاہم ان کے بقول وہ طویل عرصے سے ایران کی ہدفی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔