جھنگ :سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ ، فلاحی تنظیموں کی مشقیں

 جھنگ :سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ ، فلاحی تنظیموں کی مشقیں

سیلاب سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونیوالے آلات کی دریا کنارے نمائش بھی کی گئی

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دریائے چناب میں مسلسل پانی کے اضافے اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں نے مشترکہ طور پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔ یہ مشقیں دریائے چناب پر واقع چنڈ پل کے مقام پر کی گئیں۔موک ایکسرسائز میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر امتیاز محسن اور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف فلاحی تنظیموں کی ٹیموں نے ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والے آلات کی نمائش بھی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ممکنہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطے میں رہ کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دریا کے کناروں اور کچے کے علاقوں سے دور رہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں