گھریلو ملازمائیں زیورات، نقدی، موبائلز، سامان لے اڑیں

گھریلو ملازمائیں زیورات، نقدی، موبائلز، سامان لے اڑیں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھریلو ملازمائوں نے گھر سے مبینہ طور پر زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے سمیت لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقے سٹی ہاؤسنگ سکیم کے رہائشی حسن نے پولیس کو بتایا کہ انکے گھر بطور ملازمہ کام کرنے والے خواتین نے الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائل فونز، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گھریلو ملازمائوں کی تلاش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں