اکال والا روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، نوجوان جاں بحق

اکال والا روڈ پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، نوجوان جاں بحق

رانا بلال زندگی ہار گیا،زین ،مدثر اور غلام حسین شدید زخمی ، ہسپتال داخل

 ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )اکال والا روڈ پر موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق ،تین شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی چک نمبر392ج ب ( گڑہ ) کا رہائشی رانا بلال،زین ،مدثر اور غلام حسین گذشتہ شب الگ الگ موٹر سائیکلوں پر سوار شہر سے گاؤں کی طرف جارہے تھے کہ آرچ ویلی کے قریب تیز رفتاری کے باعث انکی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،جس سے چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہو ئے ہسپتال پہنچایا ،جہاں رانا بلال زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا پولیس نے کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...