پیرمحل ہاکی سٹیڈیم میں اجلاس ٹریننگ کیمپ انتظامات کا جائزہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا )27 جولائی سے 3 اگست تک پیرمحل ہاکی سٹیڈیم میں ٹریننگ سمر کیمپ لگایا جائے گا ،پیرمحل ہاکی سٹیڈیم میں اہم انتظامی اجلاس ہوا۔
کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، کوچنگ پلان، روزانہ کے ٹریننگ شیڈول ودیگر انتظامی امور پر مشاورت کی گئی۔رانا شفیق خان نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا، جدید ہاکی کی تکنیک سے روشناس کرانا اور قومی و بین الاقوامی سطح کے باصلاحیت کھلاڑی تیار کرنا ہے ۔ تجربہ کار کوچز کی زیر نگرانی فٹنس ٹریننگ، تکنیکی مشقوں، پریکٹس میچز اور جدید کوچنگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع میسر آئے گا۔ سمر کیمپ علاقے میں ہاکی کے فروغ کا باعث بھی بنے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments