راوی کے ممکنہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم

 راوی کے ممکنہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں قائم

تحصیلدار صفدر بلوچ کا سندھیلیانوالی ، درکھانہ کے فلڈ ایریاز میں صورتحال کا جائزہ

پیرمحل ( نمائندہ دنیا )دریائے راوی میں ممکنہ سیلاب پرپیرمحل تحصیل انتظامیہ الرٹ، ممکنہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خیمہ بستیاں اور عارضی کیمپ قائم کرکے حفاظتی اقدامات تیز کر دیئے گئے ۔ تحصیلدار پیرمحل صفدر خان بلوچ نے نصیر احمد قانونگو، محکمہ مال اور سول ڈیفنس پیرمحل کے اہلکاروں کے ہمراہ فلڈ ایریاز کا دورہ کیا اور ممکنہ متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کوٹ کرم شاہ میں سیلاب متاثرین کے لیے خیمہ بستی جبکہ موضع مائی صفوراں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کو عارضی خیمہ بستی اور مختلف سرکاری محکموں کے عارضی دفاتر کے قیام کے لیے مختص کیا گیا۔

علاوہ جوڑیاں نہراں، موضع مائی صفوراں میں بھی متعلقہ محکموں کے عارضی کیمپ قائم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔بعدازاں تحصیلدار نے سندھیلیانوالی اور درکھانہ کے فلڈ ایریاز کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا اورمقامی آبادی کو ہدایت کی کہ راوی میں پانی کی سطح میں اضافے یا سیلابی صورتحال پر اہلِ خانہ اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے تیار رہیں اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل کریں۔تحصیلدار نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات مکمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...