مقدمات پر عدالتی احکامات کی ذمہ داری سے پیروی کی ہدایت
شہریوں کو بروقت ریلیف کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر عملدرآمد کیا جا رہا :ڈی جی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ادارے سے متعلق زیرِ سماعت مقدمات میں عدالتوں کے احکامات کی ذمہ داری اور دیانتداری سے پیروی کی جائے اور ہر مقدمے میں ایف ڈی اے کا واضح، مؤثر اور قانون کے مطابق موقف پیش کریں اس سلسلے میں عدالتی کارروائی کے دوران متعلقہ قانونی نکات، قواعد و ضوابط اور سرکاری پالیسی کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے تاکہ ادارے کے مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے یہ ہدایات ایک مقدمے میں عدالتی حکم پر عملدرآمد کے سلسلے میں فریق کا مؤقف سنتے ہوئے جاری کیں۔ ڈی جی نے کہا کسی بھی درخواست گزار کو غیر ضروری تاخیر یا بلاجواز قانونی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے ، تمام افسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو قانون کے مطابق انجام دیں ۔ انہوں نے کہا اصلاحات کے ذریعے ایف ڈی اے میں ایسے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments