انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد
تحصیل سٹی فیصل آبادکی پہلی اور جڑانوالہ کی دوسری پوزیشن، انعامات تقسیم
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام انٹر تحصیل بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد الفتح سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پلیئر عامر اسلام، نوید، عمران گجر، فیض احمد اور حزیمہ شہزاد نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ۔ بوائز مقابلوں میں پہلی پوزیشن تحصیل سٹی فیصل آباداور دوسری پوزیشن تحصیل جڑانوالہ نے حاصل کی۔گرلز مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن تحصیل سٹی فیصل آباد اور دوسری پوزیشن تحصیل جڑانوالہ نے حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments