ناموس رسالت ؐ قانون ختم کرنیکی ہر کوشش ناکام بنادینگے :علما

 ناموس رسالت ؐ قانون ختم کرنیکی ہر کوشش ناکام بنادینگے :علما

ستمبر کا مہینہ خصوصاً 7 تاریخ کو یوم ختم نبوت جوش و خروش کیساتھ منایا جائیگا

چناب نگر(نامہ نگار)قانون ناموس رسالت ہماری ریڈ لائن ہے ،اس قانون سے چھیڑ چھاڑآگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے ، ناموس رسالت ؐ قانون کو ختم کرنے کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بنادیں گے ،مقد س شخصیات کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں،7ستمبر کو چناب نگر کانفرنس میں سینکڑوں عاشقان رسولؐ شرکت کریں گے ۔7ستمبر 1974میں لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو پارلیمنٹ کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھاجسکی یاد ہم ہر سال 7ستمبر انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس منعقد کر کے مناتے ہیں اور ستمبر کا مہینہ خصوصاً 7 ستمبر کو دنیا بھر میں یوم ختم نبوت جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ چناب نگر کے بانی مولاناشبیر عثمانی، مولانا قاری سلمان عثمانی و دیگر حضرات علما کرام نے مرکز ختم نبوت میں پریس کانفرنس میں کیا۔ رہنماؤں نے اہلیان پاکستان سے پر زور اپیل کی ہے کہ 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت پر پوری دنیا کو باور کرایا جائے کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں اور ان کو اسلام کا ٹائٹل استعمال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔ علمانے کہا امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...