چک جھمرہ میں تجاوزات کا نوٹس ، تین دکانیں سیل
تجاوزات مافیا سرکاری جگہ خالی کر ددے ورنہ سخت کارروائی:ڈاکٹر حلیمہ منیر
چک جھمرہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چک جھمرہ ڈاکٹر حلیمہ منیر نے مین بازار چک جھمرہ کا دورہ کیا اور تجاوزات کیخلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ جھمرہ چنیوٹ روڈ پر تجاوزات مافیا نے جس سرکاری جگہ پر قبضہ جما رکھا ہے وہ خود بخود خالی کر دے ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دورانِ معائنہ سرکاری حدود اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا نوٹس لیتے ہوئے تین دکانوں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا اور آئندہ تجاوزات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بازاروں اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ آمدورفت کی سہولت میسر آ سکے۔انہوں عوام سے اپیل کہ سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات سے گریز کریں اور کسی بھی جگہ تجاوزات کی اطلاع انتظامیہ کو دیں، فوری کارروائی کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments