اے ڈی سی اور ایم ڈی واسا کا نکاسی آب انتظامات کا معائنہ
بارشی پانی کی جلدنکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے :ڈاکٹر عثمان
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر طارق عثمان اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا کامران کاہلوں نے شہر کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔بارشی پانی کی نکاسی کے لیے جاری ڈی سلٹنگ، نالوں اور ڈرینوں کی صفائی سمیت دیگر متعلقہ کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔مختلف مقامات پر جاری سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کے تمام انتظامات ہر وقت فعال رکھے جائیں تاکہ بارش کی صورت میں شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اس موقع پر مشینری کی دستیابی، فیلڈ سٹاف کی کارکردگی اور نشیبی علاقوں میں پانی کی بروقت نکاسی کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان طارق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تحفظ اور مون سون بارشوں سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments