ڈویژن میں گندم والی گولیوں کی عام خرید و فروخت پر پابندی

 ڈویژن میں گندم والی گولیوں کی عام خرید و فروخت پر پابندی

دکاندار خریدار کا نام،شناختی کارڈ نمبر، استعمال کا مقصد درج کرکے فروخت کرسکے گا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈویژن عمران حامد شیخ نے انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ڈویژن میں ایلومینیم فاسفائیڈ (گندم میں رکھنے والی گولیوں)کی عام خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی ۔اس ضمن میں باقاعدہ حکمنامہ جاری کردیا گیا۔کمشنر نے بتایا کہ گندم میں رکھنے والی گولی انتہائی زہریلا کیڑے مار زہر ہے جسکی خرید وفروخت انسانی جانوں کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق ذہنی طور پر پریشان نوجوان خودکشی کیلئے یہ گولی میڈیکل سٹورز، دکانوں،کریانہ سٹورز سے خرید رہے ہیں جسے نگلنے پر2 سے 3 گھنٹے میں موت واقع ہو جاتی ہے چونکہ اسکا کوئی اینٹی ڈوٹAntidote موجود نہیں لہذا اموات کی شرح تقریباً100فیصد ہے ۔اسی تناظر میں گندم والی گولی کی فروخت،خریداری،ذخیرہ اور تقسیم کو ریگولیٹ اور مانیٹر کرنا ضروری ہے تاکہ خریداروں کی شناخت ممکن اور اسکے غلط استعمال کو روکا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں ایلومینیم فاسفائیڈ کے تمام آؤٹ لیٹس کا معائنہ اور نگرانی یقینی بنائیں،حکمنامے کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی جسکے تحت کوئی بھی شخص، فرم،ڈیلر، ڈسٹری بیوٹر،کیڑے مار ادویات فروش یا آؤٹ لیٹ ایلومینیم گندم والی گولیاں مکمل ریکارڈ/رجسٹر رکھے بغیر فروخت نہیں کر سکے گا،دکاندار خریدار کا نام،شناختی کارڈ نمبر،مکمل پتہ،رابطہ نمبر، خریدی گئی مقدار، فروخت کی تاریخ اور استعمال کا مقصد درج کر کے ہی فروخت کرسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...