خاتون کی نازیبا ویڈیوز وائرل کر نیوالے ملزم پر مقدمہ
ملزم کی طرف سے ویڈیو پر خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے ہراساں کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے میں(ت )نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی پرسنل اور نازیبا ویڈیوز اسکے شوہر اور دیگر افراد کوشیئر کرنے کے ساتھ وائرل کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسے ہراساں و پریشان کیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments