ہسپتال میں دوائی لینے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ہسپتال میں دوائی لینے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم کارڈیالوجی ہسپتال میں عبدالرحمن نامی شہری دوائی لینے کے لئے آیا اور ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑا اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments