مولانا فضل رسول حیدر رضوی کے اعزاز میں تقریب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جامعہ الازہر، قاہرہ (مصر) سے تعلیم مکمل کرکے وطن واپسی پر مولانا صاحبزادہ محمد فضل رسول حیدر رضوی ازہری کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں ممبران امن کمیٹی جڑانوالہ اور معززین علاقہ کی جانب سے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مولانا فضل رسول حیدر رضوی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کے لیے یہ باعثِ اعزاز ہے کہ شہر کے ایک فرزند نے جامعہ الازہر جیسی بین الاقوامی دینی درسگاہ سے تعلیم حاصل کرکے اپنے شہر اور علاقے کا نام روشن کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments