دریائے چناب میں طغیانی، پانی زرعی رقبوں میں داخل
پانی چک کچا مگھیانہ، کھوہ جان محمد اور بستی ملاح کے علاقوں میں بھی داخل ہو گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث سیلابی پانی کناروں سے نکل کر موضع مگھیانہ کے زرعی رقبوں میں داخل ہو گیا، جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔دریائے چناب میں طغیانی کے باعث موضع مگھیانہ کے متعدد زرعی رقبے جزوی طور پر زیر آب آ گئے ہیں۔ سیلابی پانی چک کچا مگھیانہ، کھوہ جان محمد اور بستی ملاح کے علاقوں میں بھی داخل ہونا شروع ہو گیا ہے، جس سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کے باعث فصلیں اور سبزیاں متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ سبزیوں اور مویشیوں کے چارے کی فراہمی بھی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کا بڑا ریلہ ہیڈ قادر سے تریموں بیراج کی جانب رواں دواں ہے ۔ مقامی افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا تو نشیبی آبادیوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments