امیرالعظیم کا انتقال ، دینی و سیاسی حلقے عظیم رہنما سے محروم ہو گئے :پریم یونین

امیرالعظیم کا انتقال ، دینی و سیاسی حلقے  عظیم رہنما سے محروم ہو گئے :پریم یونین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور اور چیف آرگنائزر خالد محمود چودھری نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے جماعت اسلامی اور دینی و نظریاتی تحریکوں کے لیے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے زمانئہ طالب علمی سے لے کر اپنی زندگی کے آخری لمحے تک جماعت اسلامی سے وابستگی برقرار رکھی اور پوری استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...