حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات اصلاح کا ذریعہ:محمد آصف رضا

حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات اصلاح کا ذریعہ:محمد آصف رضا

حکمران معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کیلئے ان کی تعلیمات سے رہنمائی لیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) اور ضلعی امن کمیٹی کے رکن پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی بن عثمان ہجویریؒ کی تعلیمات نے برصغیر میں اسلام کی اشاعت، معاشرتی اصلاح اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ حکمران معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کریں۔

جامع مسجد رحمانیہ رضویہ میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ نے اپنے اعلیٰ اخلاق، کردار اور روحانی فیضان کے ذریعے بے شمار لوگوں کو اسلام کی طرف راغب کیا اور فکری، اخلاقی و اصلاحی انقلاب برپا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپؒ کی حیاتِ طیبہ مسلم حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ آپؒ کی سیرت اور تعلیمات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات اور افکار کو فروغ دے کر معاشرے کے متعدد مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرس کی تقریبات کا مقصد حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات کو عام کرنا، صبر، برداشت، محبت اور انسانیت کا درس دینا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، سلامتی، استحکام اور معاشی مشکلات کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...