ڈی سی چنیوٹ کی شہریوں سے ملاقات، مسائل کے حل کی ہدایت
شکایات کو مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کیساتھ حل کیا جائے :عائشہ رضوان
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور شکایات سُنیں اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ملاقات کے دوران مختلف علاقوں سے آئے سائلین نے انفرادی اور اجتماعی نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا، جن پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام شکایات کو مقررہ وقت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ حل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کو بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تمام درخواستوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments