بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو سخت مشکلات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کو سخت مشکلات

ایک ہی روز ٹوکن، تصدیق اور سم کی فراہمی یقینی بنائی جائے :متاثرین کامطالبہ

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر میں مستحق خواتین خواتین کو سخت مشکلات کاسامنا، ٹوکن ملنے کے بعد بھی کئی کئی روز تک سم نہیں دی جاتی لاچار خواتین کئی کئی روزذلت آمیز انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔دو وقت کی روٹی کیلئے حکومتی امداد کی آس لگائے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے دور دراز دیہات سے آنے والی سینکڑوں مستحق خواتین فجر کے وقت گھروں سے نکلتی ہیں، گھنٹوں دھوپ میں کھڑی رہتی ہیں اور بڑی مشکل سے دفتر کے اندر داخل ہو کر صرف ایک ٹوکن حاصل کر پاتی ہیں، انہیں بتایا جاتا ہے کہ سم لینے دوبارہ آئیں۔

معمولی کام کیلئے دو،دو اور تین، تین دن تک دفاتر کے چکر لگانا ان کی مجبوری بن چکا ہے ۔متاثرہ خواتین میں بیوہ، بزرگ، بیمار اور معذور بھی شامل ہیں جو ہر بار کرایہ خرچ کرکے ، گھریلو ذمہ داریاں چھوڑ کر اور شدید گرمی برداشت کرکے دفتر پہنچتی ہیں، مگر انہیں سہولت کی بجائے صرف انتظار، دھکے اور مایوسی ملتی ہے ۔ اٹھارہ ہزاری اور گردونواح کے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خواتین کو ایک ہی روز ٹوکن، تصدیق اور سم کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ انہیں ذلت، ذہنی اذیت اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...